دعوت ِاسلامی کے شعبہ شب وروز کے تحت گزشتہ دنوں    کراچی زون ساؤتھ 1ا ور کوئٹہ زون میں مدنی مشوروں کاسلسلہ ہوا جن میں کابینہ ذمہ دار اور کابینہ مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون مشاورت شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنو ں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی اہمیت بیان کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے دینی کاموں کی اپڈیٹ لینے کے لئے شب وروز کی ویب سائٹ چیک کرنے کاذہن دیا اور جدول کارکردگی وقت پر دینے، مدنی خبریں بنانے اور تمام دعوت اسلامی کی جملہ ذمہ داراسلامی بہنوں میں اس شعبے کی اہمیت اجاگر کرنےکی ترغیب دلائی جبکہ ماہنامہ فیضان ِمدینہ کےمضامین لکھنے کے حوالے سے نکات بھی پیش کئے۔